Noha Jab
Mujhy Aap ky Katil ny hy Mara baba 2021 || KazmiBrothers110 || Shah-E-Najaf
Multimedia-Team || Lyrics
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآل مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
NOHA LYRICS URDU
جب مجھے آپ کے قاتل نے ہے مارا بابا
ہر تماچے پے سکینہ ع نے پکار ابابا
مجھے بالوں سے پکڑ کر ہیں تماچے مارے
میں نے سر شمر لعن سے مانگا جو تمہا را بابا
وہ جو دُر آپ نے تحفے میں مجھے بخشے تھے
اُن کو بے دردی سے ظالم نے اُتارا بابا
آپ کے سینے پے آرام سے سونے والی
سو کے اَب خاک پے کرتی ہے گزارا بابا
ساتھ رہواروں کے دوڑایا گیا ہے مجھ کو
چور زخموں سے بدن میرا ہے سارا بابا
نوکِ نیزہ پے اُسے دیکھوں تو دیکھوں کیسے
میرا اصغر تھا مجھے جان سے پیارا بابا
بے کفن آپ ہو بے کفن رہے گی بیٹی
ایک ہی جیسا مقدر ہے ہمارا بابا
یہ صداقبر سے معصومہ کی آئے محسن ٓ
ساتھ قائم ع کے چلے آنا دوبارہ بابا
0 Comments