Top Trending

Ad Code

Responsive Advertisement

Blocked

Translate

Nohay 2021 | Tadfeen Shahzadi Sakina | Syed Raza Abbas Zaidi | Noha 2021 | Muharram 1443





ہاے بیان کرتا ہوں زنداں میں کیا قیامت تھی غریب بابا سے جسدم غریب بیٹی ملی وہ اپنے بابا کے سر سے لپٹ کے رونے لگی تڑپ کے لی جو سکینہؑ نے آخری ہچکی کلیجہ پھٹتا ہے کیسے سناؤں وہ منظر رکھے تھے بیٹی نے رخسار باپ کے منہ پر اندھیری قید میں پھر کیا ھوا سنو آگے بہن کو دیکھا جو بابا کے سر سے لپٹے ھوئے تڑپ کے بالی سکینہؑ کے پاس آ پہنچے جو نبض دیکھی تو سجادؑ نے کہا روکے اُٹھارہی تھی جوغم اب وہ تھک گئی غم سے پھوپی ہماری سکینہؑ بچھڑ گئی ہم سے لرز رھا تھا وہ زندان آہ و گریہ سے یہ بولے عابدِ مضطر غریبِ زھراؑ سے چھڑاؤں کیسے میں سر آپ کا سکینہؑ سے ملی ہے کتنے دنوں بعد اپنے بابا سے بہت غریب ہوں یہ غم اُٹھا نہ پاؤنگا بہن کی گود سے میں سر چھڑا نہ پاؤنگا سرِ حُسینؑ چھڑایا جو یاعلیؑ کہکر کہا سکینہؑ سے تم پر سلام اے خواہر نہ جانے کتنے ہیں احسان آپکے مجھ پر یہ بھائی کیسے اُتارے گا قبر کے اندر یہ دیکھو جکڑا ہے زنجیر میں ہمارا بدن تمہارا لاشہ نہ بھائی سے اُٹھ سکے گا بہن ستمگروں نے جو کربوبلا میں باندھی تھی گلے میں ہوگئی پیوست ھائے وہ رسی چھنی تھی بالیاں ہیں کان آج بھی زخمی ستم کی حد یہ ہوئی آپ مرگئیں پیاسی عیاں ہیں چہرےپہ ابتک نشاں طمانچوں کے چھپاؤں کیسے بھلا میں یہ نیل گالوں کے وہ راہِ شام وہ غربت بھلاؤں میں کیسے اک ایسا موڑ تھا غازیؑ کا سر تھا نیزے پہ جب اُنکے سامنے لاکر پکڑ کے بالوں سے طمانچےمارےتھےظالم نےتمکوھنس ھنس کے لعین کہتا تھا عباسؑ اب نہ آئیگا نہیں ھے کوئی جو دُروں سے اب بچائیگا پکاریں لاشے سکینہؑ پہ زینبِؑ مضطر یہ کربلا میں قیامت گزر گئی تم پر پھوپی کے ساتھ کھڑی دیکھتی رہی منظر چلا تھا بھائی کے سوکھے گلے پہ جب خنجر کہا یہ بھائی نے دو میرا ساتھ اے زینبؑ رکھو سکینہؑ کی آنکھوں پہ ھاتھ اے زینبؑ پھوپی بھتیجے سےکہتی تھیں مت کروفریاد تمہارا ساتھ میں دیتی ہوں سیدِ سجادؑ پڑی ہے ہم پہ قیامت سے بھی بڑی اُفتاد تمہاری طرح میرے ہاتھ بھی نہیں آزاد ھے اب یہ شام کا زندان ہی وطن اِسکا یہی جلا ہوا کُرتا ھے اب کفن اِسکا کہا یہ ثانیِ زھراؑ نے بیبیوں آؤ جنازہ بالی سکینہؑ کا ساتھ اُٹھواؤ جو اپنے بابا کو روتی تھی اُسکو دفناؤ نہیں ہے پانی تو تُربت پہ اشک برساؤ وہ رات آئی تھی ذیشان اور رضا کیسی لحد میں سوگئی بیٹی غریبِ زہراؑ کی









BismiAllah

Nohay 2021 | Tadfeen Shahzadi Sakina | Syed Raza Abbas Zaidi  | Noha 2021 | Muharram 1443

Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi 

Kalam Title | Tadfeen Shahzadi Sakina

Poetry By | Janab Zeeshan Abidi

Composition | Syed Raza Abbas Zaidi

Special Thanks | Master Ghulam Abbas

Chorus | Munawar Ali Khan , Rajab Ali Khan , Amanat Ali Khan , Ghulam Abbas

Subtitles | Taqi Raza (USA) , Syeda Aazeen

Label | RAZ Records

Audio Recording | Amir Qurashi 

Video | Ali Arman TNA Production  

Cover Design By | Yawer Abbas Damani




All Rights are reserved with Ali Vision, We don't allow any one to upload or use our content on any Website or Social Media platforms without our permission copyright violation ...

 

 

                 ●=========================●

All Rights Reserved with Ali Vision©

Copyright prohibited - Ali Vision







Follow Us On Our Other Social Media Channels: - Facebook: https://www.facebook.com/AEHazadarehu... Instagram: https://www.instagram.com/aeh.azadare... Official Website: https://azadarehussainofficail.blogsp... Youtube: https://www.youtube.com/channel/UCH54... Gmail: azadarehussainofficail@Gmail.com



Copyright strictly prohibited

© Copyright Information:

• All Rights of Nauhas, artwork, logo, audio & video are reserved by Azadar E Hussain Officail








Post a Comment

0 Comments

Featured post

Close Menu