Top Trending

Ad Code

Responsive Advertisement

Blocked

Translate

Nohay 2021 | Ghareeb Ka Ghareeb Sar | Rasil Hussain راسل حسین | Syed Raza Abbas Zaidi | 2021 1443

 



LYRICS


کبھی یہ شیریں کے گھر ملا ھے کبھی یہ راہب کے گھر گیا ھے کبھی شجر پر رسن سے باندھا کبھی یہ تندور میں رکھا ھے نہ جانے اسکا سفر ھے کیسا نہیں ھے مظلوم کوئی ایسا غریب کا یہ غریب سر ہے جو در بدر ہے ہے ریش جسکی لہو میں ڈوبی رگیں بھی سوکھی ہوئی ہیں اسکی بھری ہے زلفوں میں خاک ہائے کٹے ہیں لب اور جبیں ہے زخمی عیاں ہیں چہرے سے غم بَلا کے ہو جیسے مارا رُلا رُلا کے چلا تھا جسوقت اس پہ خنجر تھا گود میں فاطمہؑ کی یہ سر کھڑی تھیں ستر قدم پہ زینب گرا یہ سر جب زمیں پہ کٹ کر اُٹھایا زلفوں سے شمر نے سر ٹپک رہا تھا لہو زمیں پر سوار نوکِ سناں پہ ہوکر چلا ہے کربولا سے یہ سر نظر ہے اکبرؑ کے سر کی جانب عجیب غربت کا ہے یہ منظر کرے یہ اکبرؑ سے جب بھی باتیں تو خون روتی ہیں اسکی آنکھیں یہ سر جو خولی کے ہاتھ آیا عجیب ظالم نے ظلم ڈھایا گھر اُسکے زہراؑ تڑپ کے پہنچیں جب اُس نے تندور میں چھپایا کئے جو زہراؑ نے بین روکر تڑپ رہا تھا حُسینؑ کا سر نظر پڑے جب بہن کے سر پر پکارے عباسؑ کو تڑپ کر طمانچہ جب بھی سکینہؑ کھائے زمیں پہ گر جائے ھائے یہ سر کوئی جو عابدؑ پہ ظلم ڈھائے پُکارے نیزے سے ھائے ھائے گری تھی ناقے سے جب سکینہؑ وہیں یہ سر بھی ٹھہر گیا تھا نظر نہ آئی جب اِسکو بیٹی تڑپ زینبؑ کی سمت دیکھا کہا یہ زینب سے جلد جاؤ میری سکینہؑ کو ڈھونڈ لاؤ ستم یہ دربار میں ہوا تھا غریب سر طشت میں رکھا تھا یذید دندانِ شاہِ دیں پر چھڑی کوہنس ہنس کےمارتاتھا سکینہؑ عابدؑ کو دیکھتی تھیں پدر کی غربت پہ رورہی تھیں ہے شام کی قید کا یہ منظر ملا سکینہؑ کو باپ کا سر رضا و ذیشان تھی قیامت کہا سکینہؑ نے جب لپٹ کر نصیب کیا ہوگیا ہمارا ہے میرے سینے پہ سر تمہارا






Follow Us On Our Other Social Media Channels: -

Facebook: https://www.facebook.com/AEHazadarehu...

Instagram: https://www.instagram.com/aeh.azadare...

Official Website: https://azadarehussainofficail.blogsp...

Youtube: https://www.youtube.com/channel/UCH54...

Gmail: azadarehussainofficail@Gmail.com




BismiAllah

Nohay 2021 | Ghareeb Ka Ghareeb Sar | Rasil Hussain راسل حسین | Syed Raza Abbas Zaidi  | 2021 1443

Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi 

Kalam Title | Ghareeb Ka Ghareeb Sar

Poetry By | Janab Zeeshan Abidi

Composition | Syed Raza Abbas Zaidi

Chorus | Munawar Ali Khan , Rajab Ali Khan , Amanat Ali Khan , Ghulam Abbas

Subtitles | Taqi Raza (USA)

Label | RAZ Records

Audio Recording | Amir Qurashi 

Video | Ali Arman TNA Production  

Cover Design By | Yawer Abbas Damani


#GhareebKaGhareebSar #Nohay2021 #SyedRazaAbbasZaidi




Post a Comment

2 Comments

Featured post

Close Menu